Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کترینہ کیف ،رنویر سنگھ کی ”دلہن“

بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف آئندہ فلم میں رنویر سنگھ کی دلہن بنیں گی۔ رنبیر کپور سے علیحدگی کے بعد کترینہ کیف کی قسمت کھل گئی ہے انہیں ایک کے بعد ایک فلم کی پیشکش ہورہی ہے ۔کترینہ ان دنوں سلمان خان کے ساتھ فلم ”ٹائیگر زندہ ہے“ کی شوٹنگ میں مصروف ہونے کے ساتھ ہدایت کار آنند لال رائے کی فلم میں بھی شاہ رخ خان کے مقابل مرکزی کردا رادا کررہی ہیں اور اب انہیں رنویر سنگھ کے ساتھ فلم کی پیشکش ہوئی ہے۔ اس میں وہ رنویر کی بیوی کا کردار نبھائیں گی۔ یہ فلم ہندوستان کے سابق کرکٹ کپتان کپل دیو کی سوانح حیات پر مبنی ہے جس میں رنویر سنگھ، کپل دیو بنیں گے جبکہ ان کی اہلیہ رومی دیو کے کردار کےلئے کترینہ کیف کا نام لیا جارہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے لئے کترینہ کے علاوہ دو نئی اداکاراوں کے نام بھی زیرغور ہیں تاہم کہا جارہا ہے کہ فلم میں رومی کے کردار کے لئے کترینہ کیف مضبوط امیدوار ہیں اورہدایتکار کبیر خان انہیں ہی فلم میں کاسٹ کریں گے۔واضح رہے کہ کترینہ اور رنویر نے کبھی ایک ساتھ کام نہیں کیا لہٰذا مداح دونوں کی جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنے کے متمنی ہیں۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: