Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گول مال اگین کا نیا گیت پیش

بالی وڈ کی نئی کامیڈ ی فلم’’ گول مال اگین ‘‘کا نیا گیت جاری کردیاگیاہے۔ ’’میں نے تجھ کو دیکھا‘‘ کے عنوان سے یہ گیت نیرج شردھار اور سکرریتی ککر نے گایاہے۔ اس سے قبل فلم کا ٹائٹل گیت گزشتہ ماہ منظرعام پر آیاتھا جس میں فلم کی کاسٹ کو دکھایاگیا۔ روہیت شیٹھی کی نئی فلم’’گول مال اگین‘‘ چوتھا سیکوئل ہے جس میں اجے دیوگن، پرینیتی، تبو، تشار کپور، شریاس تلپاڑے،نیل نتین مکیش، ارشد وارثی اور کنال کمھو کام کررہے ہیں ۔فلم20 اکتوبر کو سینما گھروں کی زینت بنےگی۔
 

شیئر: