Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

4کیمروں کے ساتھ ہواوے آنر 9 آئی لانچ کر دیا گیا

دو فرنٹ اور دو بیک کیمروں کے ساتھ ہواوے آنر 9 آئی لانچ کر دیا گیا ہے۔ فون کو انڈیا میں لانچ کیا گیا ہے اور اسکی قیمت 17999 انڈین روپے ہے۔فون میں 5.9 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، آکٹا کور کرن 659 پراسیسر ،فنگر پرنٹ سیکیورٹی ، 3340 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری، 4 جی بی ریم اور 64 جی بی انٹرنل اسٹوریج دیا گیا ہے جسے ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 16 اور 2 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے اور 13 اور 2 میگا پکسل کے فرنٹ کیمرے شامل ہیں۔فرنٹ کیمرے میں سیلفی فلیش بھی دیا گیا ہے۔فون اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم کے تحت کام کرتا ہے۔ فون کو گولڈ ، بلیو اور بلیک کے شیڈز میں پیش کیا گیا ہے۔
 

شیئر: