Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی چائے:ذرائع ابلاغ کا موضوع

 ماسکو.... روسی چائے سعودی عرب اور روسی ذرائع ابلاغ کا دلچسپ موضوع بن گئی۔ اس کا باعث روسی صدر کی جانب سے پروٹوکول کو بالائے طاق رکھ کر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو چائے کا کپ پیش کرنا بنا۔ کریملن میں چائے کا کپ پیش کرنے کا منظر لاکھوں لوگوں کے دلوں میں اتر گیا۔ اس منظر پر مشتمل وڈیو وائرل ہوگئی۔ ناظرین کا کہنا ہے کہ روسی صدر کا اپنے عظیم مہمان کو چائے پیش کرنا بتاتاہے کہ صدر پوٹین شاہ سلمان کیلئے گہری قدرومنزلت رکھتے ہیں۔ ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ روسی انگریزوں کے برخلاف ہلکی پھلکی چائے پسند کرتے ہیں۔ روسی ایک لیٹر پانی میں 4گرام چائے ڈالتے ہیں جبکہ انگریز ایک لیٹر میں 30گرام چائے استعمال کرتے ہیں۔ روسی صدیوں سے چائے کے دلدادہ ہیں۔ یہ ان کی عظیم سیاسی تاریخ کا حصہ ہے۔ کریملن میں شاہ سلمان کیلئے دونوں طرح کی چائے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ 

شیئر: