Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ختم نبوت سے متعلق حلف نامے میں تبدیلی کی تحقیقات

  اسلام آباد..سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے انتخابی اصلاحات بل 2017میں ختم نبوت سے متعلق حلف نامے کی تبدیلی کے ذمہ داروں کے تعین کےلئے3 رکنیکمیٹی تشکیل دے دی۔ جاری بیان کے مطابق سینیٹ میں قائد ایوان راجہ ظفرالحق کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کر دی ۔کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال اور وفاقی وزیر مشاہد اللہ خان شامل ہوں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی غیر ذمہ داری برتنے والوں کی نشاندہی کرے گی۔24 گھنٹے کے اندر نوازشریف کو رپورٹ پیش کرے گی۔ پارٹی ڈسپلن کے مطابق ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہوگی۔واضح رہے کچھ قومی اسمبلی سے انتخابی اصلاحات بل کی منظوری میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی فارم کے حلف نامے میں تبدیلی کردی گئی تھی۔ اپوزیشن کی نشاندہی پر نئی ترمیم کے ذریعے کاغذات نامزدگی کا پرانا فارم بحال کردیا گیا۔

شیئر: