لندن... سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازنے وطن واپسی کا فیصلہ کرلیا۔ اتوار کی صبح اسلام آباد پہنچیں گی۔ نواز شریف کی ہدایت پر احتساب عدالت میں پیش ہوں گی۔ اس سے قبل سابق وزیر اعظم نواز شریف نے وکلاءسے نیب ریفرنسزپر طویل مشاورت بھی کی۔ ذرائع نے نے بتایا کہ وکلاءنے مشورہ دیا ہے کہ مریم نواز کو عدالت میں پیش ہونا چاہئے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے مریم نواز نے والدہ کی تیمارداری کے لئے لندن میں ہی قیام کا فیصلہ کیا تھا۔سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی جلد وطن واپس آئیں گے۔