اسلام آباد...عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہونے والا ہے ، جس کی وجہ صرف ایک شخص ہے۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایل این جی معاہدے کی کاپی لینے کے لئے کوششیں کرتے کرتے تھک گیا ۔ایل این جی معاہدہ سارے چوروں کی ماں ہے۔ 200 ارب روپے کی کرپشن ہے۔معاہدے کی کاپی ا سپیکر کو دوں گا ۔ وزیراعظم شاہد خاقان کی کرپشن کا پول کھلے گا ۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اب آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے لئے قابل قبول نہیں۔وزیراعظم 10دن کے اندر وزیر خزانہ کو عہدے سے بر طرف کریں۔شیخ رشید نے کہا الیکشن بل کا قانون صرف ایک شخص کے لئے بنایا گیا۔ختم نبوت والا معاملہ سوچی سمجھی سازش تھی۔ اب سڑکوں پر آنے کے سواکوئی چارہ نہیں۔، جیسے لیبیا، عراق، شام تباہ ہوا ا نہیںوہ ہی ایجنڈاملا ہے۔ یہ چاہتے ہیں ملک کے سارے ادارے تباہ ہو جائیں۔انہوں نے کہا ساری قوم عدلیہ اور پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔