Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کپل شرما کی ”فرنگی“ کا پہلا پوسٹر

مزاحیہ اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والے ہندوستان کے مقبول ترین کامیڈین کپل شرما نے اب فلمی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق کپل شرما کی نئی بالی وڈ فلم ”فرنگی“کا پہلا موشن پوسٹر جاری کردیا گیا۔15 سیکنڈ دورانئے پرمشتمل پوسٹر کی دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں کپل ایک فرنگی یعنی انگریز افسر کو لات مارتے ہوئے دکھا ئی دے رہے ہیں۔ فلم کی کہانی 1920 کی دہائی کی ہے جس میں کپل شرما ہندوستانی سپاہی کا کردار نبھا رہے ہیں۔کپل اپنی نئی فلم کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انہوں نے فلم کی تشہیر کےلئے دیگر تمام مصروفیات ترک کردی ہیں یہاں تک کہ کپل نے اپنے کامیڈی شو کی شوٹنگ بھی موخر کردی ہے۔واضح رہے کہ فلم ”فرنگی“کی ہدایات راجیو ڈھینگرا نے دی ہیں جب کہ دیگر کاسٹ میں اشیتا دتا، مونیکا گل، انعام الحق اور انجن سری واستو شامل ہیں۔یہ فلم رواں سال 24 نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔
 

شیئر: