Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی آرمی چیف کا دورہ خیبر ایجنسی

پشاور...برطانوی آرمی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے خیبر ایجنسی میں پاک افغان سرحد کا دورہ کیا ۔انہیں آپریشن رد الفساد اور سرحد پر لگائی جانے والی باڑ سے متعلق بریفنگ دی گئی۔جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر نے کور ہیڈ کوارٹر پشاور میں کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نظیر احمد بٹ سے ملاقات کی۔ انہیں آپریشن کے دوران بے گھر ہونے والے متاثرین کی واپسی ، بحالی اور تعمیر نو کے لئے پاک فوج کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ برطانوی جنرل نے خیبر ایجنسی میں پاک، افغان سرحد پر اگلے مورچوں اور قبائلی روایتی ثقافت کے حامل خیبر پاس کا بھی دورہ کیا۔علاوہ ازیں برطانوی چیف آف جنرل اسٹاف پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول گئے جہاں وہ پاسنگ آوٹ پریڈ کے مہمان خصوصی تھے۔

شیئر: