Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دیپکا کیلئے 400 کلو سونے کے زیورات

بالی وڈ میں آجکل فلم پدماوتی کی دھوم ہے۔ رام لیلا اور باجی راو  مستانی جیسی کلاسک فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی دیپکا اب پدماوتی کا کردار نبھا رہی ہیں۔ سنجے لیلا بھنسالی نے اس فلم کیلئے خطیر رقم خرچ کی ہے۔ پدماوتی کے کردار کے لئے جو زیورات استعمال کئے گئے ہیں، ان میں 400 کلو گرام سونا استعمال کیا گیا ہے جبکہ 200 کاریگروں نے اس قدیم راجپوتانہ انداز کے گہنوں کو تیار کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے۔ ان میں زیادہ تر گہنوں کو ہاتھ سے تیار کیا گیا ہے۔ تاریخی فلم” پدماوتی“17 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
 

شیئر: