Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرون حملے میں عمر خالد خراسانی مارا گیا

پشاور .. سیکیورٹی ذرائع نے کالعدم جماعت الاحرار کے سربراہ خالد عمر خراسانی کے ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔خالد عمر خراسانی پاک، افغان سرحد پرگزشتہ روز ڈرون حملے میں شدید زخمی ہوا تھا۔ عبدالولی عرف خالد عمر خراسانی کالعدم جماعت الاحرار کا سربراہ تھا۔حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کے بعد کالعدم تحریک طالبان سے الگ ہو کر جماعت الاحرار کے نام سے علیحدہ تنظیم بنا لی تھی۔ پاکستان میں متعدد خودکش حملوں کامنصوبہ ساز تھا۔ذرائع کے مطابق خالد عمر خراسانی کی جگہ عمر عثمان خراسانی کو نیا امیر مقرر کر دیا گیا ۔جماعت الاحرار کی طرف سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

شیئر: