Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریت کیخلاف آج بھی سازشیں ہو رہی ہیں،بلاول

حیدر آباد... پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ جمہوریت کے خلاف سازشیں ختم نہیں ہوئیں،آج بھی سازشیں ہو رہی ہیں۔مسلم لیگ (ن) نے استحصالی نظام قائم کر رکھا ہے۔پیپلزپارٹی اپنے قیام سے لے کرآج تک آزمائشوں سے گزررہی ہے۔بدھ کوحیدرآباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کوجلاوطن کرکے عوام سے دورکیا گیا ۔ہماری حکومتیں ختم کی گئیں۔ میڈیا ٹرائل کیا گیا۔کبھی آئی جے آئی تو کبھی مخالفین میں پیسے بانٹے گئے۔ بے نظیرنے ہرجگہ آمر اور دہشت گردوں کو للکارا ۔انہوںنے کہا کہ (ن) لیگ اور پی ٹی آئی کے پاس عوام کو دینے کے لئے کوئی پروگرام نہیں اور نہ دونوں کو عوام کی فکر ہے ۔ میاں صاحب اورخان صاحب سندھ میں آکرکہتے ہیں یہ کھنڈربن گیا لیکن ا نہیں کہتا ہوں کہ سندھ کوشاہ لطیف کی دعا ہے یہ کبھی کھنڈر نہیں بنے گا مگر آپ کی سیاست کھنڈرضروربن جائے گی۔انہوں نے کہاکہ میاں صاحبان کہتے ہیں ترقی ہورہی ہے مگر میاں صاحب کی معاشی پالیسیوں سے غریب غریب ترہورہا ہے۔کارخانے بند ہورہے ہیں۔مہنگائی نے لوگوں کا جینا مشکل بنادیا جب کہ ہماری جدوجہد اس نظام اوراستحصال کے خلاف ہے، پیپلزپارٹی جمہوری اورمنصفانہ معاشرہ قائم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بعد ضیاالحق سمجھ رہے تھے پیپلز پارٹی ختم ہوگئی لیکن جب باپ نے عوام کا ساتھ نہیں چھوڑا تو بیٹی کیسے چھوڑتی۔ بےنظیر بھٹو کی شہادت کے بعد آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کا پرچم بلند رکھا اور تمام سازشوں کا مقابلے کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت کو پروان چڑھایا لیکن جمہوریت کے خلاف سازشیں ختم نہیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ آج ایک فرد کو بچانے کےلئے قانون بنایا جاتا ہے۔ا ستحصالی نظام نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ۔ ہماری جدو جہد اس نظام کے خلاف ہے۔

شیئر: