Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الوطنیہ ڈسٹری بیوشن کے ریاض میں 2ٹاور

ریاض.... الوطنیہ ڈسٹری بیوشن کمپنی ریاض میں غیر منقولہ جائدادوں کا کاروبار کرنے والی ایک کمپنی کی شراکت سے ”برج الوطنیہ“ پروجیکٹ قائم کریگی۔ اسکے تحت ریاض میں 2ٹاور تعمیر ہونگے۔ ایک کمرشل اور دوسرا رہائشی ہوگا۔ ڈیزائن 2018ءکی پہلی ششماہی کے دوران مکمل ہوجائیگا۔ عمل درآمد تیسری سہ ماہی سے شروع ہوگا۔ الوطنیہ ڈسٹری بیوشن کمپنی 4عشرے قبل سعودی عرب کے صحافتی اداروں نے قائم کی تھی۔ریاض ،جدہ، دمام اور ابہا میں اسکے 4سینٹر ہیں جبکہ صدر دفتر ریاض کے الصحافہ محلے میں 10ہزار مربع میٹر کے رقبے پر بنا ہوا ہے۔ اسکی 32شاخیں مملکت کے تمام شہروں میں قائم ہیں۔ اس کے ملازمین کی تعداد 1500سے زیادہ ہے۔ روزانہ 1400سے زیادہ گاڑیاں اور ٹرک مملکت بھر میں اخبارات تقسیم کرتے ہیں۔
 

شیئر: