Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سلمان خان کو دیکھ کر ہلہلا جاتی ہوں، تاپسی پنو

بالی وڈ کی اداکارہ تاپسی پنونے کہا ہے کہ وہ جب بھی سلمان خان کو دیکھتی ہیں توہلہلا جاتی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ تاپسی پنوبالی وڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو دیکھ کر نروس ہو گئیں اور انکابرا حال ہو گیا۔ ایک انٹرویو کے دوران تاپسی نے بتایا کہ پروگرام بگ باس 11 میں سلمان کو دیکھ انہیں سمجھ ہی نہیں آرہا تھا کہ وہ کیا کریں۔ انہوںنے کہا کہ دراصل سلمان خان کی شخصیت ہی ایسی ہے۔ لوگ مجھے کہتے تھے کہ تیرے منہ میں فلٹر نہیں لیکن جب سلمان خان میرے سامنے ہوتے ہیں تو میںکوئی بات ہی نہیں کر پاتی اور مجھے چپ لگ جاتی ہے۔ جب میں ان کے سامنے اسٹیج پر رقص کر رہی تھی توبھی میں بہت نروس ہو گئی تھی۔
 

شیئر: