Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تلنگانہ تلگو دیشم میں اختلاف، راہول اورریونت ملاقات پر ہنگامہ

حیدرآباد..... تلنگانہ تلگو دیشم پارٹی کی میٹنگ میں پارٹی لیڈروں کے درمیان بحث و تکرار کا معاملہ سامنے آیا۔ حال ہی میں تلنگانہ تلگو دیشم کے کار گزار صدر و رکن اسمبلی ریونت ریڈی کی دہلی میں راہول گاندھی سے ملاقات سے انکے جلد ہی ریاست کی اصل اپوزیشن کانگریس میں شامل ہونے کی میڈیا اطلاعات گشت کررہی تھیں۔ جمعہ کو تلگو دیشم کے ہیڈکوارٹر این ٹی آر بھون میں پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔۔ بتایا جاتا ہے کہ راہول گاندھی سے ریونت ریڈی کی ملاقات کے مسئلے کو ایم نرسمہلو، اروند کمار گوڑ اور دوسروں نے اٹھایا اوراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کے سربراہ کی اجازت کے بغیر ریونت ریڈی نے راہول گاندھی سے کیوں ملاقات کی؟ بحث و مباحثہ کے دوران ایم نرسمہلو اور اروند کمیار گوڑ میٹنگ چھوڑ کر درمیان سے ہی چلے گئے۔

شیئر: