Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گلوکاری برسوں کی ریاضت کے بعد آتی ہے ، فرح انور

 
پاکستانی گلوکارہ فرح انور نے کہاہے کہ گلوکاری کا فن برسوں کی ریاضت کے بعد آتا ہے۔کچھ لوگوںکو قدرتی طور پر ہی اچھی آواز مل جاتی ہے اور و ہ جلد مقبول ہوجاتے ہیں۔میں نے گلوکاری کے میدان میں اپنے فن سے اپنی صلاحیتوں کو منوایا ہے جس میں میرے اساتذہ کا بڑا ہاتھ ہے ۔انہوںنے کہاکہ اداکاری کی نسبت گلوکاری زیادہ مشکل ہے اور میں نے ان مشکلات کا بڑا خندہ پیشانی سے سامنا کیا ہے ۔میں پاکستان سمیت دنیا بھر مےں درجنوں شوز کرچکی ہوں ،امریکہ اور یورپ میں میرے مداحوں کا ایک بڑا حلقہ موجود ہے ۔ فرح انور نے کہا کہ برصغیر میں نور جہاں، لتا منگیشکر، مہدی حسن اور استاد نصرت فتح علی خان جیسے عظیم گلوکار پیدا ہوئے اور انہوں نے گلوکاری کی وجہ سے پوری دنیامیں شہرت حاصل کی۔ ان گلوکار وں کا مجھے دور دور تک کوئی متبادل نظر نہیں آتا۔ اپنے حوالے سے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میں ابھی خود فن کی طالبہ ہوں اور سیکھنے کا عمل جاری ہے ۔ 
 
 

شیئر: