Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نااہل پارٹی سربراہ نہیں بن سکتا، اپوزیشن کا ترمیمی بل منظور

اسلام آباد...سینیٹ نے وزیر قانون کی مخالفت کے باوجود انتخابی ترمیمی بل 2017ءکی کثرت رائے سے منظوری دیدی ۔ تحریک پر رائے شماری کے حق میں 46اور مخالفت میں 21ووٹ آئے ۔بل کے جس کے تحت نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا۔پیر کو اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز، تاج حیدر، سراج الحق، کامل علی آغا، اعظم سواتی، سلیم مانڈوی والا، محسن عزیز، مختار احمد دھامرہ، نعمان وزیر خٹک اور دیگر نے تحریک پیش کی کہ انتخا بی ترمیم کا بل پیش کرنے کی اجازت دی جائے۔ وزیر قانون زاہد حامد نے تحریک کی مخالفت کی کہ قومی اسمبلی اور سینٹ سے پہلے ہی یہ بل منظور ہو چکا ہے۔ چیئرمین نے کہا کہ یہ بل قائمہ کمیٹی کو بھجوا دیتے ہیں۔ سینیٹر اعظم سواتی اور سینیٹر تاج حیدر نے درخواست کی کہ بل پر پہلے ہی بحث ہو چکی ہے۔ قائمہ کمیٹی کی بھجوانے کی ضرورت نہیں۔ رولز معطل کر کے بل پر رائے شماری کرائی جائے۔

شیئر: