Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حیدرآباد میں ایم کیو ایم پاکستا ن کے رہنما کا قتل

حیدرآباد... حیدر آباد میں حالی روڈ پر موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر نوشاد جاں بحق ہوگئے۔ڈاکٹر نوشاد بدھ کی صبح بچوں کو اسکول چھوڑ کر واپس گھر جارہے تھے کہ راستے میں نشانہ بنایا گیا۔ انہیں4گولیاں لگیں ۔فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ڈاکٹر نوشاد ایم کیو ایم کے سابق جوائنٹ انچارج رہ چکے ہیں۔عینی شاہد کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔ فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ ڈاکٹر نوشاد حیدر آباد سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے قریبی ساتھی تھے۔

شیئر: