Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوم کے محل وقوع کا نقشہ جاری

ریاض....   500 ارب ڈالر کے سرمائے سے قائم کئے جانے والے جدید ترین سعودی شہر "نیوم"کے محل وقوع کا وضاحتی نقشہ جاری کر دیاگیا۔ اس سے پتہ چلتا ہے کہ نیوم کا اسٹراٹیجک علاقہ اردن اور مصر کی سرحدوں ، بحراحمر، خلیج عقبہ کے ساحل اور جزیرہ تیران اور جزیرہ سرافیل کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔ نیوم میں 9خصوصی شعبوں میں سرمایہ لگایا جائے گا۔ ان کا بنیادی مقصد انسانی تمدن کے روشن مستقبل کی تعمیر ہے۔ 

شیئر: