اسلام آباد... احتساب عدالت نے عزیزیہ مل اورفلیگ شپ انوسٹمنٹ ریفرنسز میں نواز شریف کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 3 نومبر کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔سابق وزیر اعظم ایون فیلڈ ریفرنس میں 50 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض پہلے ہی ضمانت حاصل کرچکے ہیں۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے کہاکہ عدالت 15دن کے لئے حاضری سے استثنی دی تھی جو 24 اکتوبر کو ختم ہو چکی ۔ اب ملزم کو یہاں ہونا چاہیے تھا۔نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے کہا کہ فرد جرم عائد ہو چکی ہے، حاضری سے استثنی دیا جائے۔اس موقع پر کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت نے حاضری سے استشنٰی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 2ریفرنسز میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر د ئیے۔ ایک ریفرنس میں ان کے ضامنوں کو نوٹس جاری کئے۔ عدالت نے کہا کہ نوازشریف آئندہ سماعت پر پیش نہ ہوئے تو گرفتاری کا حکم دیا جا ئے گا۔