Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناانصافی پرسوال تو اٹھیں گے،مریم نواز

اسلا م آباد...سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ ثبوت دیئے نہیں جارہے ۔ثبوت بنائے جارہے ہیں۔ جے آ ئی ٹی بھی برطانیہ سے خالی ہاتھ آئی تھی۔ جلد بازی صرف ایک خاندان اور منتخب وزیراعظم کے لئے ہی کیوں؟ نیب ریفرنسز کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف باربار لندن سے آکر پیش ہورہے ہیں، اسے آپ وی آئی پی احتساب کہتے ہیں؟وی آئی پی احتساب وہ ہوتاہے جب عدالت کے راستے سے گاڑی مڑجاتی ہے۔ ا یک شخص کو محفوظ راستہ دلوانے کے لئے دھرنے دئیے جاتے ہیں۔ اس سوال پرکیا کہ آپ کی حکومت مشرف کے ریڈ وارنٹ نکالے گی؟انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت۔ اس پر اب خاموش رہنا بہتر ہے۔ آپ کو پتہ ہے اصل بات کیا ہے،ا تنے سادہ آپ بھی نہیں، اتنی سادہ میں بھی نہیں۔مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کی اہلیہ کو کینسر ہے اور لندن میں زیر علاج ہیں۔ ان کی نااہلی اقامہ کی بنیاد پر ہوئی، کیا سارا قانون نواز شریف کے لئے ہے؟۔جمہوریت پر بات کریں تو غدار اور ناانصافی پر بات کریں تو توہین عدالت کا الزام لگتا ہے۔ ناانصافی کی جائے گی تو سوال تو اٹھے گا۔ ایک سوال پر انہوںنے کہا اختلافات کی باتیں میڈیا پر چل رہی ہیں ،ان کی کوئی اہمیت نہیں۔

شیئر: