Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ کی ”رُخ“ اور ”جیااورجیا“

 
شائستہ جلیل۔ کراچی
بالی وڈ فلم کی دو نئی فلمیں ریلیز ہوگئی ہیں۔ ایک فلم 'جیا اور جیا' اور دوسری ' رخ' ہے۔ان دو نئی بالی وڈ فلموں کا پچھلے ہفتے ریلیز ہونےوالی دو بڑی فلموں سے سخت ترین مقابلہ ہے۔ ' رخ' معروف اداکار منوج باجپئی کی فلم ہے جس میں منوج ایک والد کا مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔ رخ کی کہانی ایک والد اور بیٹے کے درمیان رشتے کی منفرد کہانی ہے جو ایک ایسے لڑکے کے گرد گھومتی ہے جو گھر سے دور پڑھنے کیلئے بورڈنگ اسکول چلاجاتاہے وہاں اسے اپنے والد کی ایک کار حادثے میں موت کی خبر ملتی ہے۔ یہ لڑکا اپنے والد کی موت کا معمہ حل کرنے کیلئے نکلتاہے۔ اسے اپنے والد کا ایک ایسا عکس دکھائی دیتاہے جو اس نے پہلے نہیں دیکھا تھااور اس کے خاندان سے منسلک رازوں کا پردہ فاش ہوجاتاہے۔فلم میں منوج باجپئی کےساتھ اداکارہ سمیتا ٹامبے اور آدرش گورو اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
اس ہفتے نمائش کے لئے پیش کی جانے والی دوسری فلم ' جیا اور جیا' ، دو ہم نام لڑکیوں کی کہانی ہے جن کی بیرون ملک ایک ٹرپ کے دوران ملاقات ہوتی ہے۔ ایک جیسے نام رکھنے والی دونوں لڑکیوں کے مزاج ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔فلم میں اداکارہ کالکی کوچلن اور اداکارہ ریچا چڈھا مرکزی کردار میں دکھائی دے رہی ہیں۔
 

شیئر: