Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سواریوں کو بیلٹ بندھوانے کا ذمہ دار کون؟

ریاض.... محکمہ پاسپورٹ نے سوشل میڈیا پر کئے جانے والے متعدد استفسارات کے جواب دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ٹریفک قانون کے بموجب ڈرائیور وںکو حفاظتی بیلٹ باندھنا ضروری ہے۔ گاڑی میں موجود سواریوں کو حفاظتی بیلٹ باندھنے کی ضرورت سے آگاہ کرنا بھی ڈرائیو رکی ذمہ داری ہے۔ محکمہ ٹریفک نے سعودی شہری کے استفسار پر جواب دیا کہ سعودی شہری نجی کار سے سواریاں بٹھا سکتا ہے۔ اوبر اور کریم کمپنیوں میں سعودیوں کو کام کرنے کی اجازت ہے۔ وہ ان کمپنیوں کے تحت نجی گاڑیوں سے ہی سواریاںشرائط پوری کرکے اٹھاتے ہیں۔
 

شیئر: