Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خفیہ ہاتھ پھر سرگرم ہوگئے،وزیر داخلہ

اسلام آباد...وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ ہماری تاریخ جمہوریت اور آمریت کے گرد گھوم رہی ہے۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہاکہ ملکی تاریخ میں آمریت اور جمہوری ادوار کا خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تاریخ جمہوریت اور آمریت کے گرد گھوم رہی ہے ۔یہی نہیں ملکی تاریخ مارشل لا اور جمہوریت کے درمیان بھی ڈگمگاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ خفیہ ہاتھ پھر جمہوری عمل میں خلل ڈالنا چاہتے ہیں۔ اِن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔ملکی بقا اور روشن مستقبل پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کریں گے۔وزیر داخلہ نے جمہوریت اور آمریت کا کچھ اس طرح موازنہ کیا کہ 50میں ملک میں ڈیموکریسی رہی تو 60میں مارشل لاقابض ہوا۔70میں پھر جمہوریت پروان چڑھی تو 90میں آمریت نے حکومتی تختہ الٹ دیا۔طویل جدوجہد کے بعد 2000میں پھر جمہوری عمل بحال ہوا۔ انہوں نے سوال کیا کہ ہر 10سال بعد آمریت ملک پر قابض ہوجاتی ہے۔اب 2020 میں کیا ہوگا؟

شیئر: