لاہور..سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی میں موجود گروپ بندی کے خاتمے کے لئے حکمت عملی بنا لیا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جاتی امرا میں نوازشریف سے ملاقات کی ۔وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور چوہدری مینربھی موجود تھے۔ ملکی سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عوامی رابطہ مہم تیز کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ 12 نومبرسے الیکشن مہم کا آغاز ایبٹ آباد کے جلسے سے کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نے جنوبی پنجاب میں بھی رابطہ مہم تیز کرنے اور پارٹی کے اندر جاری گروپ بندی ختم کرانے کیلئے اسپیکر کو ٹاسک دیا ہے۔