Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریحام خان شٹل کاک برقع میں

اسلام آباد... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے ٹوئٹر پر روایتی شٹل کاک برقع میں اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ اپنے ورثے سے پیار ہے۔ ایک تصویر میں سائیڈ پوز بنائے ہوئے ریحام نے پوچھا کہ اندازہ لگائیں یہ کون ہے۔ واضح رہے کہ یہ برقع خیبرپختونخوا کی یوتھ اسمبلی کے اسپیکرجلال شیرازی کی جانب سے ریحام کی فرمائش پر دیا گیا۔ریحام نے جلال شیرازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یہ بھی لکھا کہ آخر کار مجھے برقع مل گیا جس کے لئے میں نے کہہ رکھا تھا۔

شیئر: