اسلام آباد.. تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ا نتخابی اصلاحات بل 2017 کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔عمران خان نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پانا مہ پیپرز کیس کے فیصلے میں نوازشریف کو نااہل کیا گیا لیکن سابق وزیر اعظم کو پارٹی صدر دوبارہ بنوانے کے لئے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی گئیں۔بطور رکن اسمبلی نااہل ہونے والا شخص پارٹی عہدہ نہیں سنبھال سکتا۔درخواست میں کہا گیا کہ نئے قانون کی متعدد شقیں آئین سے متصادم ہیں۔ اسے کالعدم قرار دیا جائے۔ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002ءکی منسوخ کردہ شقیں بحال کی جائیں۔ درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔