Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رنبیر ، نیویارک کے ڈی جے اسکول پہنچ گئے

بالی وڈ فلم 'سانوریا ' سے  انڈسٹری میں قدم رکھنےوالے اداکار رنبیر کپور نیویارک کے ڈی جے اسکول پہنچ گئے جہاں وہ  ڈی جے موسیقار بننے کی ٹریننگ لے رہے ہیں۔اطلاعات کے مطابق رنبیر کپور اپنی اگلی فلم ' براہمسٹراکیلئے ڈی جے بننے کے  اسباق لے رہے ہیں ۔نیویارک کے ڈی جے اسکول کے سربراہ ڈیوڈ مورائس رنبیر کو  الیکٹرانک موسیقی کی تعلیم دے رہے ہیں ۔ ہدایتکار ایان مکھرجی کی فلم ' براہمسٹرا میں  رنبیر کپور کےساتھ عالیہ بھٹ اور امیتابھ بچن کام کرینگے۔ فلم کی شوٹنگ کا آغاز جلد ہونےوالا ہے حال ہی میں رنبیر کپور نےسنجے دت کی حقیقی زندگی پر بننےوالی فلم کی شوٹنگ مکمل کی ہے۔
 

شیئر: