Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سدھارتھ کا اگلی فلم میں ڈبل رول

 
بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا آرمی آفیسر بنیں گے۔ اطلاعات کے مطابق سدھارتھ ملہوترا کو ایک نئی بالی ووڈ فلم کے لئے منتخب کرلیا گیا ہے جسمیں وہ ڈبل رول میں دکھائی دیں گے۔ سدھارتھ اس نئی فلم میں    ہندوستانی فوج کے کیپٹن وکرم بٹرا اور ان کے جڑواں بھائی  کےاصل کرداروں کو سینما اسکرین پیش کرینگے  ۔ہندوستانی آفیسر کیپٹن وکرم بٹرا  کی زندگی پر ایک بالی وڈ فلم بنائی جارہی ہے جو 1999 میں ہونےوالی کارگل جنگ کےدوران اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے  ہلاک ہوگئے تھے۔بتایاجارہاہے کہ سدھارتھ  اپنے ڈبل رول کیلئے کیپٹن بٹرا کےخاندان سے ملاقاتیں کررہے ہیں ۔حال ہی میں سدھارتھ کی نئی فلم ' اتفاق بھی ریلیز ہوئی ہے۔
 

شیئر: