Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#ٹویٹر_میں_280_حروف، ٹویٹرز نے کیا کہا

#ٹویٹر_میں_280_حروف کا اعلان ہوتے ہی صارفین نے اسے عالمی ٹرینڈ بنادیا۔ جہاں بہت سے لوگوں کو ٹویٹ کی حد بڑھانے سے خوشی ہوئی وہاں ٹویٹرز کی بڑی تعداد نے اس پر شدید تنقید کردی ہے۔
عالمی رینکنگ میں 22ویں اور سعودی عرب میں دوسرے نمبر پر آنے والے ٹرینڈ#ٹویٹر_میں_280_حروف کے اعلان پر صارفین کا ملا جلا رد عمل کچھ یوں ہے:
سعودی ٹویٹر فہد الشنیفی نے ٹویٹ کیا: محدود حروف کی وجہ سے ٹویٹر کو اختصار کے ساتھ بلاغت کا سہارا لینا پڑتا تھا، حروف بڑھانے سے یہ دونوں چیزیں ختم ہوجائیں گی۔
سعودی شاعر ابن اعیادہ نے ٹویٹ کیا: ٹویٹر_میں_280_حروف ، اب ہمارا کیا ہوگا، ہم تو ایک شعر پر اکتفا کیا کرتے تھے، اب پوری کلام سنانا ہوگا۔
میمی نے ٹویٹ کیا: #نہیں_نہیں_نہیں، ٹویٹر کی پہچان اختصار ہے۔
ابراہیم فضل نے لکھا: 140حروف میں پوری بات کہنا چیلنج تھا، حروف کی تعداد بڑھا کر ٹویٹر کو واٹس ایپ کردیا گیا۔
 
 
 

 

شیئر: