Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان مخالف عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،ترجمان

اسلام آباد...ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں بہت سے غیر ملکی عناصر متحرک ہیں جو پاکستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ملوث ہیں۔افغانستان میں پاکستان مخالف عناصر کو ان کے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ افغان حکومت پاکستانی سفارتکار کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرے ۔ سفارتی عملے کا تحفظ اور سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔ پاکستان نے اس معاملے کو افغان حکومت کے سامنے بھر پور طریقے سے اٹھایا ہے۔ترجمان نے کہا کہ افغانستان میں کئی طرح کے عناصر سرگرم ہیں۔ وہاں ہندوستانی خفیہ ادارے را اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کاگٹھ جوڑ پاکستان کے خلاف تخریبی کارروائیوں میں ملوث ہے۔

شیئر: