Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کیس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،اٹارٹی جنرل

اسلام آباد... وفاقی حکومت نے واضح کیا ہے کہ ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادو کا عالمی عدالت انصاف میں کیس جیتنے سے متعلق سو فیصد یقین دہانی نہیں کرائی جا سکتی ۔ اب بھی اس کیس میں خاور قریشی ہی پیش ہونگے۔اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے جمعرات کو کلبھوشن یادو کے کیس پر سینیٹ کو ان کیمرہ بریفنگ  دی۔۔اٹارنی جنرل نے کہا کہ کلبھوشن یادو کا کیس قومی سلامتی کا معاملہ ہے۔ اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔ اپیل کے لئے پہلی پیشی پر جانے والے وکیل خاور قریشی ہی پیش ہوں گے۔ سینیٹرز نے کہا آپ کیوں خود اس کیس کی پیروی نہیں کرتے۔ ا ٹارنی جنرل نے کہا کہ وکیل خاور قریشی نے کیس عمدہ انداز میں پیش کیا۔ عالمی عدالت نے ہماری پانچوں دلیلیں تسلیم کیں۔ذرائع نے بتایا کہ اٹارنی جنرل نے کہاکہ عالمی عدالت کی آئندہ سماعت میں خود بھی قانونی ٹیم کے ہمراہ جاوں گا۔ اشتر اوصاف سے سینیٹرز نے پوچھا کہ  عالمی عدالت سے کیس جیتنے کے کتنے فیصد امکانات ہیں۔ اٹارنی جنرل نے کسی قسم کی یقین دہانی سے انکار کر دیا اور کہابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ اپنی پوری کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کلبھوشن کے معاملے پر فوجی قیادت اور سول قیادت کا موقف ایک جیسا ہے۔
 

شیئر: