Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے عوامی فیصلے کا انتظار کیا جائے، سعد رفیق

لاہور... وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کو متبادل لیڈر کے طور پر سامنے لانے کی کوشش بری طرح ناکام ہوئی ۔اب سیاسی جماعتیں بنانے اور توڑنے کا مشغلہ ترک کرنا ہو گا۔ ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی سیاست کا فیصلہ ایوانوں میں نہیں گلیو ں بازاروں میں ہی ہو گا۔پی ایس پی اور ایم کیو ایم کا ملاپ انجینئرڈ ہے جو 24گھنٹوں میں ناکام ہوا۔انہوں نے انتباہ کیا کہ ملک میں محاذ آرائی ہوئی تو کسی کے ہاتھ کچھ نہ آئے گا۔ ناانصافی اور بدگمانی قوم کو منزل سے دور کر دے گی۔بہتر طریقہ یہ ہے کہ نئے عوامی فیصلہ کا انتظار کیا جائے۔ انہوںنے عدالتی فیصلے کے بعد ختم ہونے والے حدیبیہ پیپر مل کیس دوبارہ کھولنے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ مقدمات کے ذریعے مسلم لیگی قیادت کو جکڑنےاور بدنام کرنے کے منصوبے ناکام رہیں گے۔

شیئر: