Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاروق ستار نے اسٹیبلشمنٹ سے فون کرائے ،مصطفی کمال

  کراچی ...پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے لوگ ہی ہم پر اسٹیبلشمنٹ کا الزام لگارہے ہیں۔ فاروق ستار کو گرفتار کرکے رینجرز ہیڈکوارٹر لے جایا گیا۔ جب رہا ہوئے تو ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ بن کر نکلے ج۔ب سے فاروق ستار کے ساتھ مل کر پریس کانفرنس کی اس کے بعد سے کہا جارہا ہے کہ یہ سیاسی اتحاد اسٹیبلشمنٹ کے دباو کے باعث ہوا اس میں کوئی حقیقت نہیں۔ ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ آج میڈیا سے بات کرنے کا مقصد چند حقائق عوام کے سامنے رکھنا ہے ۔یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ فاروق ستار کو اغوا کرکے ان سے یہ پریس کانفرنس کرائی گئی، تاثر دیا گیا کہ اسٹیبشلمنٹ ایم کیو ایم کو پی ایس پی سے اتحاد پر مجبور کررہی ہے۔ فاروق ستار کبھی سچ نہیں بولتے۔ انہوں نے آدھا جھوٹ بولا۔ سچ یہ ہے کہ فاروق ستار گزشتہ 8 ماہ سے ہم سے ملاقات کرتے رہے۔ انکی 11 رکنی ٹیم ملاقات کرتی رہی۔ ہم نے فیصلہ کیا ملکر جماعت کا نیا نام رکھا جائے گا۔ پریس کانفرنس فاروق ستار کے کہنے پر کی گئی۔ اسٹیبلشمنٹ سے ہمیں فون کرائے گئے کہ آپ پریس کلب پہنچیں اور فاروق ستار کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کریں۔ انہوں نے کہا کہ ایک رات رینجرز کی حراست میں لینے والا شخص دوسرے دن پارٹی کا سربراہ بن جاتا ہے۔ اس سے بڑا ثبوت اسٹیبلشمنٹ کے حامی ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہوسکتا۔

شیئر: