Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#اب_میں_بولوں_یا_نہ_بولوں، پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ

پاکستانی ٹویٹر صارفین کا ہیش ٹیگ’’ #اب_میں_بولوں_یا_نہ_بولوں‘‘ دیکھنے میں تو ایک نیوٹرل سا ہیش ٹیگ لگ رہا ہے لیکن اصل میں یہ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کے حامیوں کی طرف سے ہے جاری کیا گیا ہے جو نواز شریف کے خلاف ہونے والے پراپیگنڈہ کے جواب میں ہے اور جس کے ذریعہ سابق وزیر اعظم کو بے قصور ثابت کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ 
یہ ہیش ٹیگ لسٹ میں آتے ہی پاکستانی ٹرینڈ لسٹ میں پہلے نمبر پر آگیا اور3 گھنٹے سے پہلے نمبر پرہی ہےالبتہ عالمی رینکنگ میں یہ ٹرینڈ ابھی تک 34 نمبر پر ہی ریکارڈ ہو ہے۔
ٹرینڈ انڈیا پاک کے مطابق ہیش ٹیگ میں سب سے زیادہ اثر رکھنے والی ٹویٹ راجہ کبیر نے کی جس میں اس نے لکھا: ثبوت مہیا کرنا شریف فیملی کی ذمہ داری ہے، ثبوت مہیا کرنا عمران نیازی کی ذمہ داری نہیں۔
پاکستانی ٹویپر بلال شیخ نے لکھا: ہم کچھ بولے تو اٹھا لئے جاتے ہیں ،ان کے مہرے سب ہی بے نقاب کر دیتے ہیں۔
ایک ٹویٹرنے نواز شریف کے حامیوں کی طرف سے پیغام جاری کیا: تم قائد نواز شریف کے بارے میں جو دل میں آتا لکھتے ہو ،بولتے ہو، یاد رکھناہم اتنےنالایق نہیں کہ خاموش بیٹھے رہیں۔
 

شیئر: