Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت توانائی کیجانب سے بحرین میں تخریبی کارروائی کی مذمت

ریاض.... وزارت توانائی اور قدرتی ذخائر کی جانب سے بحرین میں پیٹرول پائپ لائن پر کی جانے والی تخریبی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔ وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بحرین کے بوری ریجن میں پیٹرول پائپ لائن کو نذر آتش کرنے کی مجرمانہ کارروائی قابل مذمت ہے ۔ وزارت بحرینی حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرتی رہے گی ۔ اس قسم کی مجرمانہ کارروائیوں سے کسی ملک کے امن عامہ کو نقصان نہیں پہنچایا جاسکتا ۔ جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بحرینی متعلقہ ادارے اس قسم کی بزدلانہ کارروائیوں سے نمٹنے کے لئے بھر پورصلاحیت رکھتے ہیں ۔ اس ضمن میں وزرات توانائی کی جانب سے بحرین کو جانے والی پیٹرول پائپ لائن کی حفاظت کا مناسب انتظام کیا گیا ہے تاکہ مزید کسی قسم کی تخریبی کارروائی نہ کی جاسکے ۔ 

شیئر: