Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف اور مریم کو حاضری سے استثنی

  اسلام آباد... احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو 20 نومبرسے 7 دن جبکہ مریم نواز کو ایک ماہ کے لئے حاضری سے استشنیٰ دے دیا۔ نواز شریف اور مریم نے کلثوم نواز کی تیمارداری کے لئے لندن جانے کی درخواست دی تھی۔ نوازشریف کی جانب سے ظافرخان اور مریم نواز نے جہانگیر جدون کو نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔نیب ریفرنسز میں عدالت نے آئندہ سماعت پر استغاثہ کے 4 گواہ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی۔ اس سے قبل استغاثہ کی گواہ ایس ای سی پی کی افسر سدرہ منصور بیان ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ 18 اگست 2017 کو نیب لاہور میں تفتیشی افسر کے سامنے پیش ہوئی۔اپنے دستخطوں اور انگوٹھے کے نشانات والی مطلوبہ دستاویزات پیش کیں ان میں کورنگ لیٹر کے ساتھ کمپنیوں کی سالانہ آڈٹ رپورٹس شامل ہیں۔نیب کو حدیبیہ پیپر ملز کی 2000 سے 2005 تک کی مصدقہ آڈٹ رپورٹ پیش کی۔ نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے سدرہ منصور کی فراہم کردہ دستاویزات پراعتراض کرتے ہوئے کہا کہ یہ اصل نہیں بلکہ نقول ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ نیب آرڈیننس کے مطابق فوٹو کاپیاں ہی ضروری ہوتی ہیں۔

شیئر: