Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسئلہ فلسطین کے حل سے قبل سعودی عرب اسرائیل سے تعلقات استوار نہیں کریگا

  ابھاء..... فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی نے واضح کیا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل سے قبل سعودی عرب اسرائیل کے ساتھ کسی بھی شکل میں اپنے تعلقات معمول پر قائم نہیں کرے گا۔ سعودی عرب بین الاقوامی قانونی نظام پر مبنی حل کے حصول تک فلسطینی کاز کی مدد کرتا رہے گا۔ انہوں نے یہ وضاحت رام اللہ میں سویڈن کے اسپیکر اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد سے ملاقات کے موقع پر جاری کی۔ انہوں نے بتایا کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے یہ یقین دہانی فلسطینی صدر محمود عباس کو ریاض میں ملاقات کے دوران کرائی تھی۔

شیئر: