Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دریائے نیل کے پانی پر مصر کا سخت موقف

قاہرہ ....مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے خبردار کیا ہے کہ دریائے نیل میں مصر کے کوٹے پر اثر انداز ہونے والی ہر کوشش کا پوری قوت سے جواب دیا جائیگا۔ انہوں نے کفر الشیخ صوبے میں ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ دریائے نیل کے پانی میں مصر کے کوٹے پر گفتگو کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے مصری عوام کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ ہم سوڈان او رایتھوپیا کے اپنے بھائیوں کے ساتھ بہت پہلے گفتگو کرکے 3باتیں واضح کرچکے ہیں۔ پہلی یہ کہ دریائے نیل کے پانی میں مصر کے کوٹے پر اثر اندازی کی کوئی بھی کوشش ناقابل قبول ہوگی۔
 

شیئر: