Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لالی وڈ ترقی کی جانب گامزن ہے،ماہرہ خان

نامور اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ ہماری لالی وڈ اب ترقی کی جانب گامزن ہے لیکن ہمیں نمائش کے شعبے کو بیرونی ممالک تک وسعت دینا ہو گی ، فلم ’’ ورنہ ‘‘کے اسکرپٹ میں معاشرے کے مسائل کو اجاگر کیا گیا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ فلم میں صرف میں نے ہی نہیںبلکہ تمام فنکاروںنے انتہائی لگن سے کام کیا ہے۔اب کس نے کیسا کام کیا ہے،اس کا فیصلہ دیکھنے والے ہی کریں گے ۔اب تک جو فیڈ بیک ملا، وہ انتہائی مثبت ہے جس سے حوصلہ بڑھا ہے ۔ ماہرہ خان نے کہا کہ ہماری انڈسٹری میں اب معیاری فلمیں بن رہی ہیں ۔ ہمیں بھی اپنی فلمیں دوسرے ممالک میں پیش کرنے کی منصوبہ بندی کرنی چاہئے جس کے انتہائی مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔
 

شیئر: