Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

10فلاحی انجمنو ں کیلئے ولی عہد کا عطیہ

ریاض ....ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عسیر، باحہ، جازان اور نجران کی 10فلاحی انجمنوں کو جیب خاص سے 12ملین ریال کا عطیہ پیش کیا۔ 10160افراد استفادہ کرینگے۔ شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے تمام علاقو ں میں قائم فلاحی انجمنوں کو جیب خاص سے عطیات دے رہے ہیں۔ اب تک 24فلاحی انجمنوں کو 93ملین ریال کے عطیات پیش کرچکے ہیں۔ استفادہ کرنے والوں کی تعداد 21846 ہے۔عطیے کی رقم سے استفادہ کرنے والوں میں 67فیصد یتیم ، 15فیصد غریب خاندان، 7فیصد مطلقہ و بیوہ خواتین، صحت نگہداشت 4فیصد، معذوروں اور شادی کے نئے جوڑوں کو 3.3فیصد اور کینسر کے مریضوں کو ایک فیصد رقم ملے گی۔
 

شیئر: