العلا ..... العلا پولیس نے 8سالہ بچے کو کھولتے ہوئے پانی سے جلانے والے 12،13سال کے دو لڑکوں کو گرفتار کرلیا۔ مدینہ منورہ پولیس نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بچے کے باپ نے رپورٹ درج کرائی تھی کہ پڑوس کے 2بچوں جن کی عمریں 12اور 13سال کی ہیں اس کے 8سالہ بچے پر کھولتا ہوا پانی ڈالدیا جس سے اسکے سر ، گردن اور کمر کا حصہ جل گیا۔ دونوں لڑکوںکو حراست میں لیکر سماجی اصلاح گھر بھیج دیا گیا۔ واقعہ کی وڈیو کلپ نے سوشل میڈیا میں ہنگامہ برپا کردیا تھا۔