Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روبی روزبھی’ ’پدماوتی‘‘ کی حمایت میں بول پڑیں

بالی وڈ کی کئی شخصیات نے فلم پدماوتی اور اس کی ٹیم کے حق میں آواز اٹھاچکی ہیں۔ اب ہالی وڈ اداکارہ کا بھی اس کی حمایت میں بیان سامنے آیا ہے۔ہالی وڈ اداکارہ روبی روز نے ایک ٹویٹ کے ذریعے فلم کے خلاف ہونے والے مظاہروں پر اپنی حیرانی کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ مجھے یہ سن کر بے حد حیرت ہوئی کہ میری قریبی دوست کس مسائل سے گزر رہی ہےلیکن خوشی ہوئی کہ وہ اس سب کا سامنا طاقت اور ہمت سے کررہی ہیں، دیپیکا تم ان کئی مضبوط خواتین میں سے ایک ہو جن کو میں جانتی ہوں۔خیال رہے کہ روبی روز اور دیپیکا پڈوکون نے ایک ساتھ رواں سال ریلیز ہونے والی ہالی وڈ فلم ’ٹرپل ایکس: دی ریٹرن آف زینڈر کیج‘ میں کام کیا تھا۔
 
 

شیئر: