Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

احتساب عدالت نے اسحاق ڈار کو مفرور قرار دیدیا

  اسلام آباد... احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مفرور قرار دیدیا۔ حاضری سے استثنیٰ اور نمائندہ مقرر کرنے کی درخواستیں مسترد کردیں۔ضامن کو نوٹس جاری کرکے24 نومبر تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے ملزم کو اخبار میں اشتہار شائع کرکے طلب کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ کیوں نہ ضامن کی 50 لاکھ روپے کی ضمانت ضبط کرلی جائے۔ اسحاق ڈار کے وکیل نے نئی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی جس کے مطابق وزیر خزانہ کے دل کی ایک شریان کام نہیں کر رہی۔ڈاکٹروںنے 27 نومبر کو دوبارہ طبی معائنے کیلئے بلایا ہے۔فضائی سفر کرنے سے منع کیا ہے۔نیب پراسیکیوٹر نے اعتراض کیا کہ میڈیکل رپورٹ برطانوی قوانین کے مطابق نہیں۔نیب پراسیکیوٹر نے اسحاق ڈار کو حاضری سے استثنیٰ اور ان کی جگہ نمائندہ مقرر کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں اشتہاری ملزم قرار دینے کی استدعا کی۔

شیئر: