Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تربت میں 2 دہشت گرد ہلاک ،18مغوی بازیاب

تربت ... بلوچستان میں تربت کے علاقے دشت میں جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک سیکیورٹی اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دشت میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔ سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ سے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے ۔ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے تربت سے 18مغویوں کو بازیاب کرایا تھا۔ ان میں کئی غیر ملکی شامل ہیں۔2اغوا کار پکڑے گئے دیگر کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری تھا۔

شیئر: