Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حافظ سعید کی رہائی پر امریکہ کو بھی تشویش

   واشنگٹن ...امر یکہ نے جماعت الدعوہ کے سربراہ ہ حافظ سعید کی رہائی پر تشویش کا اظہار کیاہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ لشکر طیبہ غیر ملکی دہشت گرد تنظیم ہے، جو امریکی باشندوں سمیت معصوم شہریوں کی ہلاکت کی ذمہ دار ہے۔ممبئی حملوں میں 6 امریکی شہری ہلاک ہوئے تھے۔ حکومت پاکستان حافظ سعید کو گرفتار کرکے ان کی سزا کو یقینی بنائے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی محکمہ خزانہ نے مئی2008ءمیں حافظ سعید کا نام عالمی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کیاتھا۔واضح رہے کہ ہند نے بھی حافظ سعید کی رہائی کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے بریفنگ میں کہا کہ پاکستان نے حکومت سے الگ ان عناصر کو تحفظ اور حمایت دینے کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی ۔
 

شیئر: