Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’’سواگ سے سواگت‘‘ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی وڈیو

بالی وڈ فلم ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کے گانے ’’سواگ سے سواگت‘‘ کی پس پردہ وڈیو نے انسٹاگرام پر دھوم مچا دی۔بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے  سواگ سے سواگت گانے کی پس پردہ وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی جو یوٹیوب پر 24 گھنٹوں میں  دنیا کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی  وڈیو بن گئی ۔واضح رہے کہ  ’’ٹائیگر زندہ ہے ‘‘ کا پہلا ٹریلر سب سے زیادہ پسند کیا جانے والا ہندی ٹریلررہااور اس کے گانے سواگ سے سواگت کویوٹیوب پر ایک کروڑ 21 لاکھ 91 ہزار سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔ یہ فلم 22 دسمبر کوریلیزہو گی جس میں سلمان خان اور کترینہ کیف مرکزی کردار ادا کریں گے۔
 

شیئر: