Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مساجد سے دوبارہ دھرنا دینے کے اعلانات

اسلام آباد...فیض آباد انٹر چینج پر پولیس اور ایف سی کے ہزاروں اہلکار دن بھر کی کوششوں کے باوجود علاقہ کلیئر نہیں کرا سکے ۔سیکیورٹی فورسز اور مظاہرین میں جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں کبھی تعطل آجاتا اور کبھی اچانک کارروائی شروع کردی جاتی ۔ احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق فیض آباد اور راولپنڈی میں قریبی مساجد سے دھرنا دوبارہ دینے کے اعلانات کئے جا رہے ہیں ۔ پرتشدد مظاہرین نے پولیس کی کئی گاڑیوں ¾بسوں اور متعدد موٹر سائیکلوں کو نذر آتش کر دیا ۔پلازے کو بھی آگ لگادی ۔ مظاہرین نے فیض آباد کے قریب دکانوں میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ میٹرو اسٹیشن کو بھی نقصان پہنچایا ۔ میڈیا وین اور میڈیا نمائندوں بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ۔آپریشن کے دور ان مظاہرین نے ایف سی اہلکار کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا تاہم ساتھی اہلکاروں نے اسے فوری طور پر مظاہرین کے قبضے سے چھڑا لیا ۔

شیئر: