Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب میں تعلیمی ادارے 2دن کیلئے بند

لاہور... فیض آباد آپریشن کے بعد ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔لاہور میں کئی مقامات پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔پنجاب میں تعلیمی ادارے2 دن تک بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا ہے ۔ پیر اور منگل کو پنجاب بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حالات جوں کے توں رہے تو حالات دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی نجی تعلیمی ادارے نے ادارہ کھولنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ 

شیئر: