Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وائٹ کالر جرائم کی سائنسی بنیادوں پر تحقیقات ہوگی،چیئرمین نیب

اسلام آباد...چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ موبائل فون کمپنیاں سالانہ400ارب کا ٹیکس ادا نہیں کرر ہیں،جس کے باعث ملکی خزانے کو نقصان ہو رہا ہے۔قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ ترجمان نیب کے مطابق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جسٹس جاوید اقبال نے نیب کے تمام علاقائی دفاتر کو بدعنوانی کے خاتمہ میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی ۔انہوںنے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں دائر ریفرنس کا ذاتی طور پر جائزہ لے رہا ہوں۔ وائٹ کالر کرائم کے خلاف سائنسی بنیادوں پر تحقیقات کی جائیں گی۔

شیئر: